بھارتی جارحانہ بیانات خطے کے امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہیں، سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ

60

اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ بھارتی جارحانہ بیانات خطے کے امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق یہ بات انہوں نے پاکستان میں تعینات انڈونیشیا کے سفیر سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کو یہاں وزارت خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔سیکرٹری خارجہ نے سفیر کو پلوامہ حملے کے بعد بھارتی حکومت اور میڈیاکی جانب سے جارحانہ بیانات کے حوالے سے بریف کیا اور کہا کہ بھارتی میڈیا و حکومتی جارحانہ بیانات سے تناﺅ کی صورتحال پیدا ہوئی ہے جو خطے کے امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔