بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے رحم کی اپیل کر دی ہے ‘ملٹری ایپلٹ کورٹ کلبھوشن کی اپیل پہلے ہی مسترد کر چکی ہے‘ آئی ایس پی آر

راولپنڈی ۔ 22 جون (اے پی پی)پاکستان میں جاسوسی ‘تخریبی کاروائیوں میں ملوث ہونے پر سزائے موت پانے والے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے رحم کی اپیل کر دی ہے ‘ملٹری ایپلٹ کورٹ کلبھوشن کی اپیل پہلے ہی مسترد کر چکی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے مطابق کلبھوشن یادیو نے اپنی رحم کی اپیل میں …

راولپنڈی ۔ 22 جون (اے پی پی)پاکستان میں جاسوسی ‘تخریبی کاروائیوں میں ملوث ہونے پر سزائے موت پانے والے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے رحم کی اپیل کر دی ہے ‘ملٹری ایپلٹ کورٹ کلبھوشن کی اپیل پہلے ہی مسترد کر چکی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے مطابق کلبھوشن یادیو نے اپنی رحم کی اپیل میں پاکستان میں جاسوسی ‘دہشت گردی اور تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہونے کا اقرار کیا۔کلبھوشن یادیو نے اپنی ان کارروائیوں کے نتیجے میں متعدد بے گناہ قیمتی جانوں اور املاک کے بھاری نقصان پر ندامت کا اظہار کیا ۔ بھارتی جاسوس نے اپنی ان کارروائیوں پرمعافی مانگتے ہوئے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے رحم کی کی اپیل کی ہے ۔بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو نے قبل ازیں ملٹری ایپلٹ کورٹ میں بھی اپیل کی تھی جسے مسترد کر دیا گیا تھا ۔قانون کے تحت کلبھوشن یادیو ملٹری ایپلٹ کورٹ کے بعد آرمی چیف کو اپیل کا حق رکھتا تھا اگر آرمی چیف یہ اپیل مسترد کر تے ہیں تو کلبھوشن صدر مملکت سے اپیل کا حق رکھتا ہے ۔بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی ایک دوسری ویڈیو جس میں وہ پاکستان میں دہشت گردی اور جاسوسی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کررہا ہے بھی جاری کر دی گئی ہے ۔

Leave a Reply