بھارتی حکمرانوں کو اپنے فیصلے مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر تھونپنے کا کوئی حق نہیں ، سید علی گیلانی

سرینگر ۔ 17 جنوری (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارتی حکمران اپنے ملک کا سیاسی ڈھانچہ تشکیل دینے کا پورا حق رکھتے ہیں لیکن انہیں اپنے فیصلے مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر تھونپنے کا کوئی حق حاصل نہیں ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت …

سرینگر ۔ 17 جنوری (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارتی حکمران اپنے ملک کا سیاسی ڈھانچہ تشکیل دینے کا پورا حق رکھتے ہیں لیکن انہیں اپنے فیصلے مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر تھونپنے کا کوئی حق حاصل نہیں ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت مکمل طور پر ایک ہندو اور فسطائی ریاست بننے جا رہا ہے اور اس حوالے سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما سریندر سنگھ کا حالیہ بیان مقبوضہ علاقے کی تمام بھارت نواز جماعتوں کے رہنماﺅں اورانکے آلہ کاروں کیلئے چشم کشا ہے