بھارتی حکومت مقبوضہ جموں و کشمیر سے فوجی محاصرہ اور ہنگامی صورتحال کا خاتمہ کرے، نائب صدر خارجہ امور کمیٹی ای یو مائیکل گہلر

اسلام آباد/ برسلز ۔ 5 اگست (اے پی پی) یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے نائب صدر مائیکل گہلر نے بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر سے فوجی محاصرہ اور ہنگامی صورتحال کا خاتمہ کرے۔ پانچ اگست 2020کو مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی محاصرے کو ایک سال مکمل ہونے پر یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے نائب صدر …

اسلام آباد/ برسلز ۔ 5 اگست (اے پی پی) یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے نائب صدر مائیکل گہلر نے بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر سے فوجی محاصرہ اور ہنگامی صورتحال کا خاتمہ کرے۔ پانچ اگست 2020کو مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی محاصرے کو ایک سال مکمل ہونے پر یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے نائب صدر نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر سے فوجی محاصرہ اور ہنگامی صورتحال کا خاتمہ کرے اور مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق پر امن حل کے لئے تمام سیاسی شراکتداروں کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کرے۔