بھارتی ریاست کرناٹک میں گائیوں کے بیوپاری کو ہلاک کرنے کے الزام میں17 افرادگرفتار

نئی دہلی۔ 19 اگست (اے پی پی)بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹک میں پولیس نے مبینہ طور پر گائیوں کے بیوپاری کو ہلاک کرنے کے الزام میں17 افراد کو گرفتار کر لیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بی جے پی سے تعلق رکھنے والے پروین پجاری اور اکشے دیوادیگا گاڑی میں تین بچھڑے لے کر ہبری نامی گاوں سے گزر رہے تھے تو 17 افرد نے ان پر تیز دھار ہتھیاروں سے …

نئی دہلی۔ 19 اگست (اے پی پی)بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹک میں پولیس نے مبینہ طور پر گائیوں کے بیوپاری کو ہلاک کرنے کے الزام میں17 افراد کو گرفتار کر لیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بی جے پی سے تعلق رکھنے والے پروین پجاری اور اکشے دیوادیگا گاڑی میں تین بچھڑے لے کر ہبری نامی گاوں سے گزر رہے تھے تو 17 افرد نے ان پر تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔جس کے نتیجے پروین پجاری ہلاک ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی ہسپتال میں زیرِ علاج ہے۔پولیس حکام کے مطابق اس سلسلے میں 17 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔اس سے قبل اترپردیش، گجرات اور مدھیہ پردیش میں بھی گائے کے نام پر مسلمانوں اور دلتوں کو نشانہ بنانے کے واقعات پیش آچکے ہیں۔

Leave a Reply