ڈھاکہ۔16دسمبر (اے پی پی):سفاک مودی اور مفرور شیخ حسینہ واجد کا گٹھ جوڑ جبرو استبداد، آمریت اور سیاسی انتہا پسندی کی علامت بن گیا ہے۔ بھارتی ایما پر مفرور شیخ حسینہ واجد کی بنگلا دیش میں قتل و غارت اور سفاکانہ کارروائیاں جاری ہیں۔ معروف عالمی میڈیا ایجنسی انادولو کے مطابق، بنگلا دیشی سیاسی کارکن عثمان ہادی پر قاتلانہ حملے کے بعد بھارتی مداخلت کے پیشِ نظر ڈھاکہ نے بھارتی …
بھارتی سرپرستی میں شیخ حسینہ واجد کا بنگلا دیش میں سیاسی رہنماؤں کے قتل کا منصوبہ بے نقاب،ڈھاکہ میں بھارتی سفیر طلب

مزید خبریں
ڈھاکہ۔16دسمبر (اے پی پی):سفاک مودی اور مفرور شیخ حسینہ واجد کا گٹھ جوڑ جبرو استبداد، آمریت اور سیاسی انتہا پسندی کی علامت بن گیا ہے۔ بھارتی ایما پر مفرور شیخ حسینہ واجد کی بنگلا دیش میں قتل و غارت اور سفاکانہ کارروائیاں جاری ہیں۔ معروف عالمی میڈیا ایجنسی انادولو کے مطابق، بنگلا دیشی سیاسی کارکن عثمان ہادی پر قاتلانہ حملے کے بعد بھارتی مداخلت کے پیشِ نظر ڈھاکہ نے بھارتی سفیر کو طلب کر لیا ہے۔ بنگلا دیشی وزارت خارجہ نے انادولو ایجنسی کو بتایا کہ مفرور حسینہ واجد انتخابات کو متاثر کرنے کیلئے دہشت گردانہ کارروائیاں کر رہی ہے، اور بھارت مفرور شیخ حسینہ کو آئندہ انتخابات کو متاثر اور کمزور کرنے کی اجازت دے رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، مفرور حسینہ واجد نے سیاسی کارکن عثمان ہادی کے قتل کا منصوبہ بنگلا دیش میں آنے والے عام انتخابات سے پہلے بنایا۔ ڈھاکہ میں عوامی لیگ کے شدت پسند کارکن کی فائرنگ سے عثمان ہادی شدید زخمی ہیں، جنہیں بھارت کے فون نمبروں سے دھمکیاں دی گئیں، اور وہ پہلے ہی شیخ حسینہ کے مفرور حمایتیوں کی طرف سے درجنوں قتل کی دھمکیوں کا بتا چکے ہیں۔ اقوام متحدہ بھی آگاہ کر چکا ہے کہ حسینہ واجد نے فرار ہونے سے قبل حکومت مخالف تحریک کے 1400 شرکا کو قتل کروایا تھا۔
بنگلا دیشی وزارت خارجہ کے مطابق، بھارت میں مقیم عوامی لیگ کے رہنما بنگلا دیش میں تشدد بھڑکانے اور دہشت گردانہ سرگرمیوں میں مصروف ہیں، جو انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کیلئے دہشت گردانہ کارروائیاں کر رہے ہیں۔ بنگلادیشی وزارت خارجہ نے بھارت سے عثمان ہادی پر قاتلانہ حملہ میں ملوث افراد کو حوالہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
غاصب بھارت امریکا، کینیڈا اور پاکستان سمیت مختلف ممالک میں دہشت گردانہ کارروائیوں، قتل کی سازشوں اور شر انگیز واقعات میں ملوث رہ چکا ہے، جس میں کینیڈا میں ہردیپ سنگھ نجر کا قتل اور امریکا میں گر پتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش شامل ہے۔ غاصب بھارت بیرون ملک مداخلت، دہشت گردی، انتشار اور فساد کو ہوا دے کر عالمی سطح پر بدنامی کا طوق پہن چکا ہے۔







