بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کشمیریوں کے قتل عام کے خلاف سرینگر میں احتجاجی ریلی اور دھرنا

سرینگر ۔ 3 اپریل (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں نام نہاد اسمبلی کے رکن اور عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ انجینئر عبدالرشید نے شوپیاں اوراسلام آباد کے اضلاع میں بھارتی فورسز کے ہاتھوںسترہ بے گناہ کشمیریوں کے قتل کے خلاف لال چوک سرینگر میں احتجاجی ریلی نکالی اور دھرنا دیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق انجینئر رشید نے پارٹی کارکنوں کے ہمراہ نہتے کشمیریوں کے قتل کے خلاف لال چوک سرینگر …

سرینگر ۔ 3 اپریل (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں نام نہاد اسمبلی کے رکن اور عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ انجینئر عبدالرشید نے شوپیاں اوراسلام آباد کے اضلاع میں بھارتی فورسز کے ہاتھوںسترہ بے گناہ کشمیریوں کے قتل کے خلاف لال چوک سرینگر میں احتجاجی ریلی نکالی اور دھرنا دیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق انجینئر رشید نے پارٹی کارکنوں کے ہمراہ نہتے کشمیریوں کے قتل کے خلاف لال چوک سرینگر میںاحتجاجی ریلی نکالی ۔انجینئر رشید اپنے ساتھیوں اور کارکنوں سمیت ریذیڈنسی روڑ پر جمع ہوئے اور نعرہ بازی کی۔احتجاجی مظاہرین نے ہاتھوں میں سیاہ جھنڈے اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر”کشمیر میں قتل عام بندکرو“ کے نعرے درج تھے۔

مزید خبریں