اسلام آباد۔5فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر نجکاری وسرپرست اعلی یوتھ فورم برائے کشمیر محمد میاں سومرو نے کہا ہےکہ بھارتی فوج دہائیوں سے ظلم و بربریت کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ حریت ختم نہیں کرسکی وقت آگیا ہے کہ دنیا کشمیریوں کو ان کا حق دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔
وزارت نجکاری کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نجکاری وسرپرست اعلی یوتھ فورم برائے کشمیر محمد میاں سومرو نے بتایا کہ بھارت کے ظلم و ستم کا سلسلہ بہت جلد ختم ہونے والا ہےپوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ مل کر کھڑی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے عالمی سطح پر انتہائی جاندار طریقے سے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا ہے۔