سرینگر ۔ 24 نومبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں بیج بہاڑہ میں شہید ہونے والے نوجوانوںکو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ علاقے میں ظلم وجبر کی تمام حدیں پار کر لی ہیں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ نوجوانوں کی عظیم قربانیاں تحریک آزادی کا قیمتی اثاثہ ہے اور ان قربانیوںکی وجہ سے ہی تنازع کشمیر عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔