پاکستان کے آئل اینڈ گیس سیکٹر میں سرمایہ کاری کا بڑا پوٹینشل موجود دارو خان اچکزئی

اسلام آباد ۔24 نومبر(اے پی پی) یونائٹڈ بزنس گروپ کے رہنماءاور وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت پاکستان (ایف پی سی سی آئی) کے صدارتی امیدوار دارو خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان کے آئل اینڈ گیس سیکٹر میں سرمایہ کاری کا بڑا پوٹینشل موجود ہے جس سے مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کار فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔قدرتی وسائل سے مالا مال صوبے بلوچستان کے تیل اور گیس کے ذخائر غیرملکی توانائی پر انحصار کم کرنے، تیل کے درآمدی بل میں بچت اور معیشت کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔