بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال گولہ باری ،آئی ایس پی آر

97

راولپنڈی ۔ 09 نومبر (اے پی پی) بھارتی فوج نے بدھ کو لائن آف کنٹرول پر نیلم ویلی میں شاہ کوٹ اور جوڑا سیکٹر پر بلااشتعال بھاری گولہ باری کی،موجودہ کشیدہ صورتحال میں یہ پہلا موقع ہے کہ بھارت نے بھاری توپ خانہ کا استعمال کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوجیوں نے کیل سیکٹر میں بھی بلااشتعال مارٹر شیلنگ کی۔ پاکستانی فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی دفاعی چوکیوں کو نشانہ بنایا،بھارتی فوجیوں نے سول آبادی کو خصوصی ٹارگٹ کیا،ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ آخری اطلاعات تک دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا۔