اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی) بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر چکوٹھی سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کرکے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس سے ایک خاتون سمیت دو شہری شہید جبکہ چار زخمی ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جہاں سے فائرنگ کی گئی تھی، شہید ہونے والوں میں غلام حسین، نوشاد بی بی جبکہ زخمیوں میں راجہ محمود، زاہدہ بی بی، غلام محمد اور محمد ذاکر شامل ہیں۔