جرمنی امریکا سے یوکرین کے لیے 2 پیٹریاٹ سسٹم خریدنے کے لیے تیار ہے ،ولادیمیر زیلنسکی

کیف ۔11جولائی (اے پی پی):یوکرین کے صدرولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ جرمنی امریکا سے یوکرین کے لیے 2 پیٹریاٹ سسٹم خریدنے کے لیے تیار ہے۔ تاس کے مطابق انہوں نے کہاکہ جرمنی امریکا سے یوکرین کے لیے دو پیٹریاٹ سسٹم خریدنے کے لیے تیار ہے، اور ناروے ایک اور کی ادائیگی کر سکتا ہے۔ انہوں نےمزید کہا کہ انہوں نے اس حوالے سے امریکی صدر سے مثبت بات چیت …

کیف ۔11جولائی (اے پی پی):یوکرین کے صدرولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ جرمنی امریکا سے یوکرین کے لیے 2 پیٹریاٹ سسٹم خریدنے کے لیے تیار ہے۔ تاس کے مطابق انہوں نے کہاکہ جرمنی امریکا سے یوکرین کے لیے دو پیٹریاٹ سسٹم خریدنے کے لیے تیار ہے، اور ناروے ایک اور کی ادائیگی کر سکتا ہے۔

انہوں نےمزید کہا کہ انہوں نے اس حوالے سے امریکی صدر سے مثبت بات چیت کی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ میری درخواست تقریباً 10 پیٹریاٹ سسٹمز اور ان سسٹمز کے لیے کافی تعداد میں میزائل ہیں اور جر منی ادائیگی کے لیے تیار ہے۔