راولپنڈی ۔ 13 اپریل (اے پی پی) بھارتی فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیز فائر لائن اور بین الاقوامی کنونشنزکی خلاف ورزی کرتے ہوئے جان بوجھ کرلائن آف کنٹرول کے بروہ ، دھدنیال، رخچیکری اور چیری کوٹ سیکٹرز میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں دو سالہ نابالغ بچہ شہید جبکہ 72 سالہ بزرگ اور خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔ پاک …
بھارتی فوج کی گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیز فائر لائن اور بین الاقوامی کنونشنزکی خلاف ورزی، قصداًلائن آف کنٹرول کے بروہ، دھدنیال، رخچیکری اور چیری کوٹ سیکٹرز میں شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ، دو سالہ نابالغ بچہ شہید جبکہ 72 سالہ بزرگ اور خاتون سمیت 4 افراد زخمی

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 13 اپریل (اے پی پی) بھارتی فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیز فائر لائن اور بین الاقوامی کنونشنزکی خلاف ورزی کرتے ہوئے جان بوجھ کرلائن آف کنٹرول کے بروہ ، دھدنیال، رخچیکری اور چیری کوٹ سیکٹرز میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں دو سالہ نابالغ بچہ شہید جبکہ 72 سالہ بزرگ اور خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر )کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کے ٹویٹ کے مطابق لائن آف کنٹرول کے ساتھ مختلف سیکٹرز پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ پرپاک فوج کے جوانوں نے موثر انداز میں جواب دیا اور ان بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جہاں سے فائرنگ شروع کی گئی تھی۔ بھارتی فوج کی جانب سے بھاری ہتھیاروں اور مارٹروں کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں دھدنیال سیکٹرمیں دو سال کا نابالغ محمد حسیب شہید ہوگیا جبکہ بروہ، رخچیکری اور چیری کوٹ سیکٹر میں شدید فائرنگ سے 72 سالہ بزرگ اور خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ضروری طبی امداد کے لئے قریبی صحت مراکز میں منتقل کردیا گیا ہے۔








