سرینگر ۔ 28 جنوری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میںحریت رہنماﺅں اور تنظیموں نے بھارتی فوجیوں کی طرف سے شوپیاں میں پر امن مظاہرین پر فائرنگ اور بے گناہ نوجوانو ں کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔بھارتی فوجےوں نے ہفتے کے روز ضلع شوپےان کے علاقے گنو پورہ مےں پرامن مظاہرےن پر فائرنگ کرکے دو نوجوانوں جاوید احمد بٹ اور سہیل احمد خان کو شہید جبکہ متعدد کو زخمی …
بھارتی فورسز ایک منصوبہ بند طریقے سے کشمیری نوجوانوں کی نسل کشی کر رہی ہیں، مشترکہ مزاحمتی قیادت

مزید خبریں
سرینگر ۔ 28 جنوری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میںحریت رہنماﺅں اور تنظیموں نے بھارتی فوجیوں کی طرف سے شوپیاں میں پر امن مظاہرین پر فائرنگ اور بے گناہ نوجوانو ں کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔بھارتی فوجےوں نے ہفتے کے روز ضلع شوپےان کے علاقے گنو پورہ مےں پرامن مظاہرےن پر فائرنگ کرکے دو نوجوانوں جاوید احمد بٹ اور سہیل احمد خان کو شہید جبکہ متعدد کو زخمی کردےا تھا۔ کشمےر مےڈےا سروس کے مطابق سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں نوجوانو ں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فورسز ایک منصوبہ بند طریقے سے کشمیری نوجوانوں کی نسل کشی کر رہی ہیں۔








