سرینگر ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یٰسین ملک پر مشتمل مزاحمتی قیادت نے مقبوضہ علاقے کی صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فورسز نے وادی کے اطراف واکناف میں ریاستی دہشت گردی کا بازار گرم کررکھا ہے اور وہ کشمیری نوجوانوں، بچوں اور یہاں تک کہ خواتین کو ایک منصوبہ بند طریقے …
بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کا بازار گرم کررکھا ہے، مشترکہ مزاحمتی قیادت

مزید خبریں
سرینگر ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یٰسین ملک پر مشتمل مزاحمتی قیادت نے مقبوضہ علاقے کی صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فورسز نے وادی کے اطراف واکناف میں ریاستی دہشت گردی کا بازار گرم کررکھا ہے اور وہ کشمیری نوجوانوں، بچوں اور یہاں تک کہ خواتین کو ایک منصوبہ بند طریقے سے قتل کررہی ہیں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مزاحمتی قیادت نے سرینگر میں جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ دنیا میں کسی بھی جگہ شہریوں کے خلاف پیلٹ بندوق اور دیگر مہلک ہتھیار استعمال نہیں کئے جاتے لیکن مقبوضہ کشمیر میں کھلے عام ان کا استعمال کیا جارہا ہے۔








