اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ سفید چھڑی کے دن پر میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے گزارش کروں گا کہ وہ کشمیر میں غیر مسلح مظاہرین کے خلاف پیلٹ گنوں کے استعمال سے ہندوستان کی قابض فوج کو فوری طور پر روکنے کے لئے کارروائی کریں۔جمعرات کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پیلٹ گنیں ایک وحشیانہ حکومت کی عکاسی کرتی ہیں جو متاثرین کو اندھا کر رہی ہیں۔ مجھے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارہ کی خاموشی پر بھی حیرت ہے ۔