اسلام آباد ۔ 12 مئی (اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارتی لابی نے کوشش کی کہ امریکہ پاکستان کو ایف سولہ طیارے فروخت نہ کرے لیکن امریکی کانگریس کی طرف سے ایف سولہ طیارے فروخت کرنے کی منظوری دینے سے بھارتی کوشش ناکام ہوگئی ہے‘ پاکستان کا مستقبل ایشیا میں ہے اس لئے خطے کے ممالک کے ساتھ تعلقات کو تیزی سے بہتر بنا دیا گیا ہے‘ پاک چین اقتصادی راہداری ‘ پاک ایران گیس پائپ لائن اور تاپی منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے‘ گزشتہ تین ماہ سے پاک امریکہ تعلقات میں کچھ سرد مہری آئی ہے جس کی بنیادی وجہ امریکہ کی طرف سے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی حوالگی‘ حقانی نیٹ ورک کے حوالے سے الزامات اور پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام پر تحفظات ہیں‘ اپنی قومی سلامتی اور قومی ترجیحات پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔