پشاور۔05اگست (اے پی پی)گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہاہے کہ 5اگست کشمیری عوام پر مظالم کی تاریخ میں ایک اور سیاہ باب کا اضافہ ہے،مقبوضہ کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کے اقدام نے کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو مزید تیز کر دیا۔ یوم استحصال کشمیرکے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میںگورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ایک سال سے جاری کرفیو اور بھارتی فوج کا …
بھارتی مظالم کا شکار کشمیری عوام کی حالت زار انسانی حقوق کے علمبرداروں کیلئے لمحہ فکریہ ہے،شاہ فرمان

مزید خبریں
پشاور۔05اگست (اے پی پی)گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہاہے کہ 5اگست کشمیری عوام پر مظالم کی تاریخ میں ایک اور سیاہ باب کا اضافہ ہے،مقبوضہ کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کے اقدام نے کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو مزید تیز کر دیا۔ یوم استحصال کشمیرکے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میںگورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ایک سال سے جاری کرفیو اور بھارتی فوج کا محاصرہ انتہائی ظالمانہ اقدام ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت سے ہندئوں کو کشمیر میں آباد کر کے اقلیت کو اکثریت میں تبدیل کرنیکی مذموم کوشش کی جا رہی ہے،بھارتی حکومت نے کشمیری عوام کے بنیادی انسانی حقوق چھین کر انہیں نظر بند کر دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 365 دنوں سے دنیا کا بد ترین کرفیو جاری ہے، بھارتی مظالم کا شکار کشمیری عوام کی موجودہ حالت زار انسانی حقوق کے علمبرداروں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔شاہ فرمان نے کہاکہ پاکستانی قوم اورحکومت کشمیر ی عوام کے ساتھ ہے اور ہمیشہ رہے گی۔گورنرشاہ نے اقوام متحدہ، عالمی انصاف اور انسانی حقوق کے اداروں سے مطالبہ کیاکہ وہ کشمیریوں کو بھارتی تسلط سے آزاد کرانے میں اپناموثرکرداراداکریں۔








