اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی) بھارتی ناظم الامورگورو اہلو وآلہ کو دفتر خارجہ طلب کر کے20جون کو قابض بھارتی افواج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل اوسی) کے حاجی پیر اور بیدوری سیکٹرز میں جنگ بندی کی بلااشتعال خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج ریکارڈ کیا گیا۔ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک بیگناہ شہری شہید اور ایک شدید زخمی ہوا۔ اتوار کو ترجمان …
بھارتی ناظم الامورگورو اہلو وآلہ دفتر خارجہ طلب‘ 20جون کو قابض بھارتی افواج کی جانب سے ایل اوسی کے حاجی پیر اور بیدوری سیکٹرز میں جنگ بندی کی بلااشتعال خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی) بھارتی ناظم الامورگورو اہلو وآلہ کو دفتر خارجہ طلب کر کے20جون کو قابض بھارتی افواج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل اوسی) کے حاجی پیر اور بیدوری سیکٹرز میں جنگ بندی کی بلااشتعال خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج ریکارڈ کیا گیا۔ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک بیگناہ شہری شہید اور ایک شدید زخمی ہوا۔ اتوار کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل (جنوبی ایشیا و سارک) زاہد حفیظ چودھری نے بھارتی ناظم الا مورکو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاجی مراسلہ ان کے حوالہ کیا اور کہا کہ قابض بھارتی افواج ایل او سی اور ورکنگ باونڈری کی مسلسل خلاف ورزیاں کرتے ہوئے آرٹلری، بھاری اور خودکار ہتھیاروں کے ذریعے عام شہری آبادیوں کو نشانہ بنارہی ہیں۔ بھارتی ناظم الامور کو بتایا گیا کہ شہری آبادیوں کو دانستہ نشانہ بنانا انتہائی قابل افسوس، انسانی عظمت ووقار، عالمی انسانی حقوق اور بین الاقوامی انسانی قوانین کے صریحاً منافی ہے۔ بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی ان خلاف ورزیوں سے علاقائی امن و سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہیں جس کا نتیجہ سٹرٹیجک غلطی کی صورت میں نکل سکتا ہے۔ بھارت نے رواں سال کے دوران1440مرتبہ بلا اشتعال جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کی ہیں جس میں 13 بیگناہ شہر ی شہید اور 104 زخمی ہوئے ہیں۔بھارتی ناظم الامور کو آگاہ کیا گیا کہ ایل او سی پر کشیدگی میں اضافے سے بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور مظالم سے عالمی توجہ ہٹا نہیں سکتا۔ بھارت پر زوردیا گیا کہ وہ دوہزار تین کے جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرے، جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے ان واقعات کی تحقیقات کرائے، بھارتی فوج کو جنگ بندی کے احترام کا حکم دے، ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر اس کی روح کے مطابق امن برقرار رکھے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق بھارت اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین (یواین ایم او جی آئی پی)کو اپنا کردارادا کرنے کی اجازت دے۔








