اسلام آباد ۔ 14 ستمبر (اے پی پی) پاکستان نے بھارتی ناظم الامور گورو آہلو والہ کو دفتر خارجہ طلب کر کے جودھ پور واقعہ سے متعلق شدید احتجاج اور پاکستان کے شدید خدشات سے آگاہ کیا گیا، 9 اگست 2020 کو بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع جودھ پور کے گاؤں میں بچوں سمیت گیارہ پاکستانی ہندو پراسرار حالات میں مردہ پائے گئے تھے۔ بھارت پر زور دیا گیا کہ …
بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، جودھ پور واقعہ سے متعلق احتجاج اور پاکستان کے شدید خدشات سے آگاہ کیا گیا ، ترجمان دفتر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 ستمبر (اے پی پی) پاکستان نے بھارتی ناظم الامور گورو آہلو والہ کو دفتر خارجہ طلب کر کے جودھ پور واقعہ سے متعلق شدید احتجاج اور پاکستان کے شدید خدشات سے آگاہ کیا گیا، 9 اگست 2020 کو بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع جودھ پور کے گاؤں میں بچوں سمیت گیارہ پاکستانی ہندو پراسرار حالات میں مردہ پائے گئے تھے۔ بھارت پر زور دیا گیا کہ وہ اس معاملے کی جامع تحقیقات کرے، نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن کو سوگوار خاندان کے زندہ بچ جانے والے رکن تک رسائی فراہم کرے، ایف آئی آر کی کاپیاں اور ابتدائی تفتیشی رپورٹ شیئر کی جائے اور بغیر کسی تاخیر کے متوفی افراد کے پوسٹ مارٹم کے دوران پاکستانی ہائی کمیشن کے نمائندوں کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ناظم الامور کو واقعہ سے متعلق پاکستان کے خدشات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی بار بار درخواستوں کے باوجود بھارتی حکومت افسوسناک واقعے سے متعلق تفصیلات کی فراہمی میں ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔ بھارت نے کیس سے متعلق صرف سرسری سی معلومات تو دیدی ہیں تاہم اموات کی وجوہات اور حالات کے بارے میں کوئی اہم تفصیلات فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے۔ ترجمان کے مطابق خاندان کے متوفی سربراہ کی بیٹی شریمتی مکھی نے دعوی کیا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ ان کے والد ، والدہ اور دیگر خاندان کے ارکان کے قتل میں ملوثہے۔ را انھیں پاکستان میں جاسوسی کرنے اور پاکستان کے خلاف بیان دینے میں قائل کرنے میں ناکام رہی۔ ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ غمزدہ خاندان کو انصاف کی فراہمی اوربھارت میں موجود دیگر پاکستانی شہریوں کی حفاظت و سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے بھارتی حکومت پر یہ زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس بدقسمت واقعے کے بارے میں مکمل شفافیت کا مظاہرہ کرے۔ترجمان کے مطابق بھارتی ناظم الامور پر زور دیا گیا کہ چونکہ جودھ پور واقعہ کے متاثرین پاکستانی شہری تھے ، لہذا حکومت پاکستان پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ان حالات سے پوری طرح آگاہ ہو جن کے تحت ان کے شہری ہلاک ہوئے ہیں۔







