بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو ٹیلی فون،عام انتخابات میں کامیابی پرمبارکباد دی

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو ٹیلی فون،عام انتخابات میں کامیابی پرمبارکباد دی،بھارت پاکستان کیساتھ تعلقات میں نئے دور کے آغاز کے لئے تیار ہے،مودی،بات چیت کے ذریعے تنازعات کے حل کی تدبیر کی جانی چاہئیے،جنگیں اور خونریزی سے تنازعات حل ہونے کے بجائے المیے جنم لیتے ہیں،عمران خان اسلام آباد ۔ 30جولائی (اے پی پی) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران …

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو ٹیلی فون،عام انتخابات میں کامیابی پرمبارکباد دی،بھارت پاکستان کیساتھ تعلقات میں نئے دور کے آغاز کے لئے تیار ہے،مودی،بات چیت کے ذریعے تنازعات کے حل کی تدبیر کی جانی چاہئیے،جنگیں اور خونریزی سے تنازعات حل ہونے کے بجائے المیے جنم لیتے ہیں،عمران خان

اسلام آباد ۔ 30جولائی (اے پی پی) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو ٹیلی فون کیا اورعام انتخابات2018 میں ان کی کامیابی کی مبارکباد دی۔پاکستان تحریک انصاف کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نے ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران عمران خان کے لئے نیک تمناو¿ں اور خواہشات کا اظہار کیا۔انھوں نے کہا کہ بھارت ،پاکستان کیساتھ تعلقات میں نئے دور کے آغاز کے لئے تیار ہے۔ دونوں ممالک کو معاملات آگے بڑھانے کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےمبارکباد اور نیک تمناو¿ں کے اظہار پر بھارتی وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا گیا۔عمران خان نے کہا کہ بات چیت کے ذریعے تنازعات کے حل کی تدبیر کی جانی چاہئیے۔انھوں نے کہا کہ جنگیں اور خونریزی سے تنازعات حل ہونے کے بجائے المیے جنم لیتے ہیں۔عمران خان نے مزید کہا کہدونوں ممالک کے عوام کو غربت کے بے رحم شکنجے سے نکالنے کیلئے حکومتوں کو مشترکہ تدابیر کرنا ہوں گی۔دریں اثناءبھارتی وزارت امور خارجہ نے بھارتی وزیر اعظم کی عمران خان سے ٹیلی فون پر بات چیت سے متعلق بیان میںکہا کہ کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے گفتگو کی اور حالیہ عام انتخابات میں ان کی جماعت کے پاکستان کی قومی اسمبلی کی سب سے بڑی جماعت بننے پر مبارکباد دی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ بھارتی وزیر اعظم نے توقع ظاہر کی ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کی جڑیں مزید گہری ہوں گی۔بھارتی وزیر اعظم نے تمام ہمسایوں کے ساتھ ان کے امن اور ترقی کے وژن کا بھی اعادہ کیا۔