بھارتی وزیر داخلہ پر جنگی جنون سوار ہے، مسئلہ کشمیر بارے ان کے اشتعال انگیز بیانات خطے کے امن کو تہہ و بالا کر سکتے ہیں، سیدعلی گیلانی

سرینگر ۔ 06 فروری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیںکل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی نے بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کو مسئلہ کشمیر کے بارے میں آئے روز بے بنیاد ،اشتعال انگیز اور غیرذمہ دارانہ بیانات دینے سے پرہیز کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے دماغ پر جنگی جنون سوار ہے جو جنوبی ایشیاءکے امن کو بارود اور جوہری بموں کے ذریعے تہہ و …

سرینگر ۔ 06 فروری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیںکل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی نے بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کو مسئلہ کشمیر کے بارے میں آئے روز بے بنیاد ،اشتعال انگیز اور غیرذمہ دارانہ بیانات دینے سے پرہیز کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے دماغ پر جنگی جنون سوار ہے جو جنوبی ایشیاءکے امن کو بارود اور جوہری بموں کے ذریعے تہہ و بالا کرسکتا ہے ۔