33.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومکھیل کی خبریںبھارتی کرکٹر زمبابوے میں خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار بھارتی...

بھارتی کرکٹر زمبابوے میں خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار بھارتی سفیر کی معاملے کو دبانے اور اسے عدالت تک نہ جانے کیلئے سرتوڑ کوششیں،رپورٹس

- Advertisement -

ہرارے ۔ 19 جون(اے پی پی) بھارتی کھلاڑی دیار غیر میں بھی اپنی حرکات سے باز نہ آئے، زمبابوین پولیس نے مقامی خاتون سے زیادتی کے الزام میں ایک بھارتی کرکٹر کو گرفتار کر لیا ہے تاہم قانون کے مطابق کھلاڑی کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔ ہرارے پولیس کمشنر چاریٹی چارمبا نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایک بھارتی کرکٹر کو ہوٹل میں مقامی خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، خاتون ہوٹل کی لابی میں نشے کی حالت میں تھی اور اس بات کا بھی امکان ہے کہ کرکٹر نے اسے نشہ آور ادویات دے کر اپنی ہوس کا نشانہ بنایا ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہم قانون کے مطابق کھلاڑی کا نام ظاہر نہیں کر سکتے لیکن یہ ایک سنجیدہ مسئلہ ہے، ہم نے کیس کو عدالت کے حوالے کر دیا ہے اور اب وہی اس کا فیصلہ سنائے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=9241

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں