بھارتی کرکٹ ٹیم طویل دورے کیلئے انگلینڈ پہنچ گئی

لندن۔23 جون (اے پی پی) بھارتی کرکٹ ٹیم ویرات کوہلی کی قیادت میں جیت کا عزم لئے طویل دورے کیلئے انگلینڈ پہنچ گئی، مہمان ٹیم 81 روزہ دورے کے دوران آئرلینڈ کے خلاف دو ٹی ٹونٹی میچوں سمیت انگلینڈ کے خلاف تین ٹی ٹونٹی، تین ون ڈے اور پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ بھارتی ٹیم کے قائد کوہلی نے کہا کہ ہماری ٹیم مشکل دورے کیلئے تیار ہے، …

لندن۔23 جون (اے پی پی) بھارتی کرکٹ ٹیم ویرات کوہلی کی قیادت میں جیت کا عزم لئے طویل دورے کیلئے انگلینڈ پہنچ گئی، مہمان ٹیم 81 روزہ دورے کے دوران آئرلینڈ کے خلاف دو ٹی ٹونٹی میچوں سمیت انگلینڈ کے خلاف تین ٹی ٹونٹی، تین ون ڈے اور پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ بھارتی ٹیم کے قائد کوہلی نے کہا کہ ہماری ٹیم مشکل دورے کیلئے تیار ہے، 2013ءمیں دورہ انگلینڈ کے دوران ٹیم کی ناقص کارکردگی ماضی کا حصہ بن چکی، اس بار بہتر کھیل پیش کر کے فتوحات حاصل کرنے کیلئے پر جوش ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر ٹیم میں مومینٹم ہو تو کھلاڑی کسی بھی کنڈیشن میں اچھا پرفارم کر سکتے ہیں، امید ہے کہ کھلاڑی کھیل کے تینوں شعبوں میں عمدہ پرفارم کر کے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔