اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریا نےچیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ان کی رہاشگاہ بنی گالہ پرملاقات کی اور انھیں عام انتخابات2018میں ان کی جماعت کی کامیابی پر مبارکباد دی۔پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما شیریں مزاری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ”خان صاحب نے مسئلہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پر پاکستان اور بھارت کے مابین …
بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریا کی عمران خان سے ملاقات، انتخابات میں کامیابی پر مبارک دی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریا نےچیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ان کی رہاشگاہ بنی گالہ پرملاقات کی اور انھیں عام انتخابات2018میں ان کی جماعت کی کامیابی پر مبارکباد دی۔پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما شیریں مزاری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ”خان صاحب نے مسئلہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پر پاکستان اور بھارت کے مابین مذاکرات کے دوبارہ آغازکی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا،انھوں نے بھارتی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔شیریں مزاری جو ملاقات کے دوران موجود تھیں نے کہا کہ”خان صاحب نے اس توقع کا بھی اظہار کیا کہ سارک سربراہ اجلاس جلد اسلام آباد میں ہوگا۔بھارتی ہائی کمشنر نے کہا کہ مودی کے عمران خان کو ٹیلی فون کے بعد بھارت میں مثبت دور کے آغاز کی امید پیدا ہو گئی ہے اوربھارت پرامید ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات مثبت ڈگر پر چل نکلیں گے۔پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے جاری بیان کے مطابق بھارتی ہائی کمشنر نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات میں مثبت دور کا آغاز ہوگا۔








