بھارتی ہائی کمیشن کا ورلڈ جونیئرسکواش چیمپین شپ میں پاکستانی کھلاڑیوںکو ویزے دینے سے انکار، پاکستان سکواش فیڈریشن نے ورلڈ سکواش باڈی سے رابطہ کرلیا، ایشو کو حل یا اس ایونٹ کو منسوخ کرنے کامطالبہ

جونیئر اینڈ ویمن سکواش چیمپئن شپ،ٹاپ سیڈ زمان خان کو شکست ،ویمنز کا فائنل رشنا محبوب اور انعم عزیز کے درمیان ہوگا

اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی) بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے اسلام آباد میں ورلڈ جونیئرسکواش انفرادی اور ٹیم چیمپین شپ میں پاکستانی کھلاڑیوںکو ویزے دینے سے انکار پر پاکستان سکواش فیڈریشن نے ورلڈ سکواش باڈی سے رابطہ کرتے ہوئے اس ایشو کو حل یا اس ایونٹ کو منسوخ کرنے کامطالبہ کیا ہے ۔ پیر کو پاکستان سکواش فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ورلڈ جونیئر سکواش انفرادی اور ٹیم چیمپین شپ شیڈول کے مطابق 18 سے 23جولائی تک بھارت کے شہر چنائی میں کھیلی جائے گی جس کے لئے فیڈریش نے تین آفیشل اور 6 کھلاڑیوں کو بھیجنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ فیڈریشن نے ایونٹ کی تیاری کے لئے کئی ماہ سے تربیتی کیمپ لگایا ہے۔ بھارتی آرگنائزر نے پاکستان کو بروقت ویزہ اپلائی کرنے کے لئے کہا تھا تاہم پاکستان نے ایونٹ میں شرکت کے لئے سرکاری ویب سائٹ کے مطابق ویزوں کے لئے بھارتی ہائی کمیشن کو 35 روز قبل درخواست دی تھی تاہم پاکستان سکواش فیڈریشن نے بھارتی ویزے کے لئے بروقت اپلائی کیااور اس پراسیس کے حوالے سے ورلڈ سکواش فیڈریشن، ایشین سکواش فیڈریشن کو آگاہ کیا تاکہ درکار معاونت کو یقینی بنایا جاسکے۔