نئی دہلی۔8جنوری (اے پی پی):بھارتی ریاست کیرالہ میں مقامی مذہبی تہوار کے دوران بدمست ہاتھی کے مشتعل ہونے پر بھگڈر مچنے سے 20 سے زائدافراد زخمی ہو گئے،جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ شنہوا کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ بدھ کی صبح کو ملاپورم ضلع کے علاقے ترور کے گائوں بی پی انگادی میں چار روزہ سالانہ مذہبی تہوار کے اختتام پر اس وقت پیش آیا …
بھارت ، تہوار کے دوران ہاتھی کے حملے میں 20 سے زائد زخمی ہو گئے

مزید خبریں
نئی دہلی۔8جنوری (اے پی پی):بھارتی ریاست کیرالہ میں مقامی مذہبی تہوار کے دوران بدمست ہاتھی کے مشتعل ہونے پر بھگڈر مچنے سے 20 سے زائدافراد زخمی ہو گئے،جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ شنہوا کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ بدھ کی صبح کو ملاپورم ضلع کے علاقے ترور کے گائوں بی پی انگادی میں چار روزہ سالانہ مذہبی تہوار کے اختتام پر اس وقت پیش آیا
جب ایک بدمست ہاتھی نے مشتعل ہو کر ہجوم پر حملہ کر دیاجس کے باعث سے خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ جیسی صورتحال پیدا ہوئی جس کے نتیجے میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔حکام نے بتایا کہ خواتین اور بچوں سمیت سیکڑوں لوگ ترور میں میلے میں جمع تھے۔







