اسلام آباد ۔ 13 جون (اے پی پی) آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت اب زیادہ دیر تک مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف اپنے جرائم اور کالے کرتوت چھپا کر نہیں رکھ سکتا، دنیا کے ذرائع ابلاغ اور انسانی حقوق کے محافظ ادارے بھارت کو اپنے ریڈار پر لے چکے ہیں اور مقبوضہ کشمیر اور بھارت کے دیگر حصوں میں انسانی حقوق کی صورتحال کا دور بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔ سرینگر میں انسانی حقوق کےلئے کام کرنے والی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مقبوضہ کشمیر میں نافذ کالے قوانین کے حوالے سے اپنی رپورٹ پیش کرنے سے روکنے کے اقدام پر تبصرہ کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت کی حکومت کا یہ فیصلہ نہایت شرمناک اور قابل مذمت ہے جس کا پوری دنیا کو نوٹس لینا چاہئے