بھارت اسرائیلی پالیسی پر عمل پیرا ہو کر جموں وکشمیر کو کھنڈربنانے پر تلا ہوا ہے ، سیدعلی گیلانی

سرینگر ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیںکل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی نے مقبوضہ علاقے کی موجودہ ابتر صورتحال پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مکمل طورپر اسرائیلی جنگی جرائم کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہو کر جموںوکشمیر کو کھنڈر بنانے پر تلا ہوا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سیدعلی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کشمیر کے غیور اور …

سرینگر ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیںکل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی نے مقبوضہ علاقے کی موجودہ ابتر صورتحال پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مکمل طورپر اسرائیلی جنگی جرائم کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہو کر جموںوکشمیر کو کھنڈر بنانے پر تلا ہوا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سیدعلی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کشمیر کے غیور اور مظلوم عوام کے بلند حوصلوں پر انہیں سلام پیش کرتے ہوئے ظلم و تشدد اور قتل وغارت گری کے ماحول میں نا م نہاد بلدیاتی اور پنچایت انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کر کے بھارتی قابض انتظامیہ کے تمام منصوبوںکو ناکام بنانے پر زوردیا ۔ انہوںنے الیکشن بائیکاٹ کو عوام کا ایک جمہوری حق قرار دیتے ہوئے کہا کہ نام نہاد انتخابات میں لوگ جموںوکشمیر کے چپے چپے پر سول کرفیو نافذ کرنے کے لیے ابھی سے خود کو تیار رکھیں۔سیدعلی گیلانی نے بھارتی فورسز کی طرف سے بانڈی پورہ میں مجاہدین کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں بین الاقوامی جنگی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔