راولپنڈی میں رواں سال ڈینگی کے 30 مصدقہ کیسز رپورٹ، 12 مریض زیر علاج

راولپنڈی میں رواں سال ڈینگی کے 30 مصدقہ کیسز رپورٹ، 12 مریض زیر علاج

اسلام آباد۔29ستمبر (اے پی پی):راولپنڈی میں رواں سال ڈینگی کے 30 مصدقہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 4,837 افراد کی سکریننگ کی گئی، 12 مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں 8 مصدقہ کیسز شامل ہیں، ڈینگی کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ڈینگی کے 24 مریض رپورٹ ہوئے جن میں 9 ستمبر کو یو سی 20 اصغر مال سکیم، 15 ستمبر کو یو سی آر 84 دھامہ سیداں، 18 ستمبر کو یو سی 18 پندورا اور یو سی سٹی تھری، 19 ستمبر کو یو سی آر 82 مورگاہ، 21 ستمبر کو یو سی جی 17 مندرہ جبکہ 22 ستمبر کو یو سی سی ٹی آر 2، یو سی سی ٹی سی 6 اور یو سی سٹی ون کے کیسز شامل ہیں۔ڈینگی سرویلنس کے دوران 1,400 ٹیموں نے 51 لاکھ 9 ہزار 941 گھروں کی جانچ کی جن میں ایک لاکھ 71 ہزار 475 گھروں میں لاروا مثبت پایا گیا جبکہ 17 لاکھ 69 ہزار 992 مقامات کی جانچ کے دوران 24 ہزار 358 مقامات مثبت قرار پائے اور مجموعی طور پر ایک لاکھ 95 ہزار 833 لاروا برآمد ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق ضلع بھر میں 415 آؤٹ ڈور اور 985 ان ڈور ٹیمیں ڈینگی سرویلنس میں مصروف ہیں جبکہ 17,859 ہاٹ اسپاٹس رجسٹرڈ ہیں اور گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 100 فیصد علاقوں کو کور کیا گیا۔ سب سے زیادہ لاروا سی ٹی آر 7، سی ٹی آر 2، سی ٹی آر 16 اور 1-رتہ امرال میں جبکہ نمایاں لاروا ڈھوک بابو عرفان، گنگ منڈی، ڈھوک نجو، سی ٹی آر 13، کے 38 ڈھکالی اور سی ٹی آر 10 میں رپورٹ ہوا۔انسداد ڈینگی کارروائیوں کے دوران خلاف ورزیوں پر 2,717 ایف آئی آرز، 678 سیلنگ اور 2,239 چالان کئے گئے جبکہ مجموعی طور پر 28 لاکھ 32 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ضلع میں ڈینگی ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے 32 جبکہ ٹیکنیکل ایکسپرٹ رسپانس کمیٹی کے 105 اجلاس بھی منعقد ہو چکے ہیں۔