اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت اس وقت مایوسی کے عالم میں ہے اور اس کے پاس کشمیریوںپر تشدد کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔ پیر کو یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی مظالم کی وجہ سے پوری کشمیری قیادت مودی سے نفرت کرتی ہے …
بھارت اس وقت مایوسی کے عالم میں ہے اور اس کے پاس کشمیریوںپر تشدد کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت اس وقت مایوسی کے عالم میں ہے اور اس کے پاس کشمیریوںپر تشدد کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔ پیر کو یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی مظالم کی وجہ سے پوری کشمیری قیادت مودی سے نفرت کرتی ہے جو اس کے ساتھ کوئی بات چیت کرنے کے لئے تیار نہیں اور بھارت کو یہ بھی خو ف ہے کشمیری کاجذبہ آزادی ختم نہیںہوگا بلکہ مزیدبڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں کے پنڈت اور لداخ کے بدھ مذہب کے رہنما بھی مودی کی پالیسیوں سے تنگ ہیں بھارت نے اپنے پڑوسیوں کے ساتھ بھی تعلقات بھی بگاڑ لئے ہیں چین نیپال اوربنگلہ دیش کے ساتھ اس کے تعلقات خراب ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر موئثر طور اجاگر کیا ہے۔








