بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹی 20 کرکٹ میچ جمعہ کو کھیلا جائے گا، کینگروز کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل

236

ناگپور۔22ستمبر (اے پی پی):بھارت اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا بین الاقوامی ٹی 20 میچ جمعہ کو ودربھ کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم، ناگپور میں کھیلا جائے گا۔ میچ فلڈ لائٹس میں کھیلا جائے گا۔

مہمان آسٹریلوی ٹیم کو میزبان بھارت کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ کینگروز نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں بھارتی ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

بھارتی ٹیم کو جارح مزاج بلے باز روہیت شرما جبکہ آسٹریلوی ٹیم کو آرون فنچ لیڈ کر رہے ہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 25 ستمبر کو حیدرآباد میں کھیلا جائے گا۔