30.5 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومکھیل کی خبریںبھارت اور انگلینڈ کی خواتین ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی کرکٹ...

بھارت اور انگلینڈ کی خواتین ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ (کل) ممبئی میں کھیلا جائے گا

- Advertisement -

ممبئی۔5دسمبر (اے پی پی):بھارت اور انگلینڈ کی خواتین ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (کل) بدھ کو وانکھیڈےسٹیڈیم، ممبئی میں کھیلا جائے گا۔ برطانوی ویمن کرکٹ ٹیم ان دونوں بھارت کے دورہ پر ہے اور وہ اپنے دورہ بھارت میں میزبان خواتین کرکٹ ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی اور واحد ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا آغاز (کل) بدھ کو پہلے میچ سے ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 9 دسمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 10 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

- Advertisement -

ٹی ٹونٹی سیریز کے تینوں میچز وانکھیڈے سٹیڈیم ، ممبئی میں ہی کھیلے جائیں گے۔ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد واحد ٹیسٹ میچ 14 سے 17 دسمبر تک ڈاکٹر ڈی وائی پاٹل سپورٹس اکیڈمی، نوی ممبئی میں کھیلا جائے گا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=416818

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں