بھارت اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 5 جنوری کو کھیلا جائے گا

آسٹریلیا نے پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں سری لنکا کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا

نئی دہلی ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) سری لنکا اور آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کےلئے انڈین سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔ سری لنکن ٹیم آئندہ سال 5 جنوری کو بھارت کے خلاف اس کی سرزمین پر 3 ٹی ٹونٹی جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم 14 جنوری سے تین ایک روزہ بین الاقوامی میچز کی سیریز کھیلے گی۔ بھارتی ٹیم میں شیکھر دھون اور فاسٹ با و¿لرجسپریت ب±مراہ کو شامل کیا گیا ہے ۔ دونوں کھلاڑی انجری مسائل سے نجات پر ٹیم میں واپس آئے ہیں جبکہ انڈین کرکٹ اینڈ کنٹرول بورڈ نے روہت شرما کو آرام کی غرض سے سری لنکا کے خلاف نئے سال کی پہلی سیریز سے باہر رکھا ہے۔ سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی سکواڈ کی قیادت ویرات کوہلی کرینگے جبکہ ٹیم میں شامل دیگر کھلاریوں میں لوکیش راہول، شرییاس ایئر، منیش پانڈے، سنجو سیمسن، رشبھ پنت، شیوم ڈوب، یوزویندر چہل، کلدیپ یادیو، راویندرا جڈیجہ، شاردال ٹھاکر، نویدیپ سینی، واشنگٹن سندر شامل ہیں جبکہ آسٹریلیا کے خلاف روہت شرما ون ڈے ٹیم کی نمائندگی کرینگے۔ بھارتی ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کرینگے جبکہ روہت شرما انکے نائب ہونگے، شیکھر دھون ، لوکیش راہول، شرییاس ایئر، منیش پانڈے، کیدار جادھاﺅ، رشبھ پنت، شیوم ڈوب، رویندرا جڈیجہ، یوزویندر چہل، کلدیپ یادیو، نویدیپ سائیں، جسپریت بمراہ ، شاردال ٹھاکر، محمد شامی شامل ہوں گے۔