بھارت دنیا کا دہشت گرد ملک ہے جس کے ہاتھ معصوم کشمیریوں کے خون سے رنگین ہیں،اسد قیصر

132
profile pic

اسلام آباد۔10اکتوبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ بھارت دنیا کا دہشت گرد ملک ہے جس کے ہاتھ معصوم کشمیریوں کے خون سے رنگین ہیں حکومت پاکستان کشمیر کی آزدی کےلیے ہر سطح پر اپنا جاندار کردار ادا کررہی ہے ،بین الااقوامی برادری کو بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ و جابرانہ قبضہ ،کشمیر یوں کے قتل عام اور بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف ہر بین الااقوامی فورم پر آواز اٹھائی ہے اور میں آج یہاں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ مقبوضہ جموں کشمیر کی آزادی کےلیے بھارت سے جنگ بھی کرنی پڑی تو وہ ہم کرنے کےلیے پوری طرح تیار ہیں-ہم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں دنیا میں انسانیت کی خدمت اور یتیم بچوں کے سر پر دست شفقت رکھنا بہت عظیم کام ہے ، اللہ تعالی اس کار خیر کےلیے جن لوگوں کو چنتا ہے وہ خوش قسمت لوگ ہوتے ہیں کشمیر ارفن ریلیف ٹرسٹ نے بہت کم وقت میں یتیم بچوں کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے بہت قابل تحسین کام کیا ہے جس پر کورٹ کے چیرمین چوہدری محمد اختر اور ان کی پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں کورٹ کی طرز پر پاکستان کے اندر دیگر شہروں میں ایسے مثالی ادارے بنانے کی ضرورت ہے ہم نے سپیشل بچوں اور سڑکوں اور چوراہوں پر بھیک مانگنے والے بچوں کےلیے حکومتی سطح پر الگ الگ کمیٹیاں تشکیل دی ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کشمیر ارفن ریلیف ٹرسٹ (کورٹ) کے زیر اہتمام اختر آباد کورٹ میں ایک تقریب سے مہمان خصوصی کی حثیت سے خطاب کرتے ہوے کیا ۔سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ہم کشمیر کو اپنے جسم کا حصہ سمجھتے ہیں، ایک لمحہ کےلیے بھی کشمیر کو فراموش نہیں کرسکتے مقبوضہ جموں وکشمیر کے مسلمان اپنے پیدا ئیشی حق کےلیے جدوجہد کررہے ہیں یہ جدوجہد اقوام متحدہ کے چارٹر کے عین مطابق ہے بھارت طاقت کے زریعے کشمیریوں کی آزادی کی آواز دبانا چاہتا ہے جس میں وہ کامیاب نہیں ہوسکتا- بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر کےلیے ہم آخری حد تک جاسکتے ہیں مقبوضہ جموں و کشمیر کےلیے اگر جنگ بھی کرنا پڑی تو اس کےلیے ہم پوری طرح تیار ہیں ہم جلد انہوں حریت رہنما الطاف احمد بٹ کو مخاطب کرتے ہوے کہا کہ ہم آپ کے جذبات سمجھ سکتے ہیں سپیکر قومی اسمبلی نے الطاف بٹ کو دعوت دی یہاں پاکستان میں موجود حریت پسند قیادت آئیں اور ہم مشاورت سے اقدامات اُٹھائینگے-انشااللہ حریت قیادت کی مشاورت سے کشمیر کی آزدی کےلیے اپنا کردار ادا کریں گے اسد قیصر نے کہا کہ کشمیری اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں پاکستان کے 22 کروڑ عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کشمیر ارفن ریلیف ٹرسٹ( کورٹ ) کی مثالی کارکردگی پر چیرمین کورٹ چوہدری محمد اختر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوے کہا کہ چوہدری محمد اختر اور ان کی ٹیم کی شبانہ روز محنت سے ایک مثالی ایجوکیشنل کمپلیکس تعمیر ہوچکا ہے جس کا وہ آج سے پہلے بھی تفصیلی وزٹ کرچکے ہیں ہر لحاظ سے یہ ادارہ مثالی ہے انہوں نے بچوں سے کہا کہ وہ اپنی محنت اور جدوجہد سے اپنا نام پیدا کریں انشاءاللہ کورٹ کے بچے مستقبل کے بڑے لوگ بنیں گے جو ملک کے اہم اداروں کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے محنت جدوجہد لگن کامیابی کا راستہ ہے کورٹ کے بچوں کا خود اعتمادی اور ڈسپلن مثالی ہے جس کےلیے کورٹ انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوے سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ کورٹ کے چیرمین چوہدری اختر نے یتیم بچوں کے حوالے سے یہ مثالی ادارہ قاہم کرکے گرانقدر کام کیا ہے جس کی جتنی تحسین کی جاے وہ کم ہے ہم حکومتوں میں رہنے کے باوجود ایسا ادارہ قاہم نہیں کرسکے یتیم اور بے سہارا بچوں کی دیکھ بھال ان کی طعام و قیام سے لے کر تعلیم کا انتظام کرنا ان کی ضروریات پوری کرنا بہت نیکی اور اجر کا کام ہے یقینا اللہ تعالی اپنے خاص بندوں سے نیکی کے ایسے کام کراتا ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر و پاکستان لازم و ملزوم ہیں جنہیں ایک دوسرے سے جدا نہیں کیا جاسکتا کشمیری عوام آزادی اور الحاق پاکستان تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے انہوں نے حکومت پاکستان کی طرف سے قاہد حریت سید علی گیلانی اور چوہدری محمد اختر کو اعلی اعزازات سے نوازنے پر اظہار تشکر کرتے ہوے کہا کہ یہ اعزازات پوری کشمیری قوم کےلیے حوصلے اور عزم کا باعث بنیں گے اس سے کشمیریوں کی حوصلہ افزائی ہوئ ہے جموں وکشمیر سالویشن موومنٹ کے صدر الطاف احمد بٹ نے کہا کہ کورٹ نے یتیم بچوں کی جس انداز سے نگہداشت کی ہے وہ قابل تحسین ہے الطاف بٹ نے کہا کورٹ اللہ کا معجزہ ہے اور جوھدری اختر اسکا کاریگر ہے الطاف بٹ نے قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ھمارے قائد سید علی گیلانی اور کورٹ کے بچوں کے ابُو جی چوہدری محمد اختر کو پاکستان کا اعلی سول ایوارڑ دیا جس پر پوری کشمیری قوم آپ کا شکریہ ادا کرتی ہے الطاف احمد بٹ نے کہا کہ سرینگر جموں لداخ پونچھ بارہ مولہ اور پورے مقبوضہ جموں کشمیر لداخ میں رہنے والے لوگوں کی پاکستان سے بے انتہا توقعات ہیں- مقبوضہ کشمیر کی مظلوم مگر بہادر ماوں بہنوں کی پاکستانی عوام کے ساتھ اسی طرح ہے جسطرح بہنوں کی اپنے سگےبھائیوں اور ماوں کی انُ کے سگے بیٹوں سے توقعات ھوتے ہیں- الطاف بٹ نے کہا جس دن پاکستانی حکمرانوں، پاکستان کے مقتدر اداروں اور پاکستانی عوام کو مقبوضہ جموں کشمیر کے ان سے وابستہ توقعات کا احساس ھوگا تو میرا ایمان ہے آپ تو نیندیں حرام ھونگی- کشمیری 73سالوں سے تحریک آزادی کشمیر اور تکمیل پاکستان کے لیے اپنی جدوجہد کررہے ہیں کشمیری بے انتہا قربانیاں دے چُکے ہیں کشمیری ماہیں اور بہنیں توقعات رکھتے ہیں جنہیں پاکستان کی حکومت یہاں کی سیاسی قیادت اور مقتدر اداروں نے پورا کرنا ہے گزشتہ چودہ ماہ سے کشمیری جس کرب سے گزر رہے ہیں لاکھوں ڈومیسائل ہندوؤں کو جاری کردیے گے ہیں بھارت کشمیر میں ابادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے منصوبے پر تیزی سے عمل پیرا ہے۔ اسراییل کی طرز پر ابادی کے تناسب کو تبدیل کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ جو جنگ سرینگر میں جاری ہے اگر پاکستان اسُ جنگ کو وہی روکنے میں ناکام ہوگا تو خدانخواستہ وہ جنگ ادھر بھی مظفر آباد اور میر پور میں ھوسکتی ہے بھارت آزاد کشمیر پر حملے کے منصوبے بنا رہا ہے انہوں نے کیا کہ ہمیں مقبوضہ کشمیر کی ازدی کے حوالے سے عملی اقدامات اٹھانا ہوں گے جسطرح نریندر مودی ۵ اگست ۲۰۱۹ کے بعد ایک تسلسل کے ساتھ اپنی غیر قانونی جارحت کو دوام بخش رہا ہے اسی تسلسل کے ساتھ پاکستان کو بھارتی غیر قانونی قبضہ کو چُھڑانے کیلئے عملی اقدامات اُٹھانے ھونگے-انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے بس میں جو کچھ تھا اس سے بڑھ کر وہ قربانی دے چُکے ہیں کشمیری ایک بہادر قوم ہے جس مثال اب دُنیاں میں نہی ملتی کشمیریوں نے اسلام اور تکمیل پاکستان کےلیے لازوال قربانیاں پیش کی ہیں ان قربانیوں کا تقاضا ہے کہ آزادی کی اس تحریک کو منزل مقصود تک پہنچانے جارحیت کا جواب جنگ سے دیا جائے- الطاف احمد بٹ نے کہا کہ کشمیریوں نے نہتے ہوتے ہوے اپنی ایمانی قوت اور جذبے اور عزم سے دس لاکھ قابض بھارتی فوج کا مقابلہ کیا ہے لیکن تاریخ کا سبق یہی ہے کہ قابض فوج کو فوج ہی نکال سکتی ہے کشمیری پاکستانیوں سے بڑھ کر پاکستانی ہیں ان کی منزل پاکستان ہے-حکومت پاکستان مقتدر ادارے کشمیر کی ماؤں بہنوں بیٹیوں وہاں کے بزرگوں کے جذبات و احساسات کو محسوس کریں جب کسی کی ماں بہن بیٹی کی عزت و عصمت تار تار کی جاے تو ان کے خاندانوں ان کے عزیزو اقارب پر کیا بیتتی ہے کشمیری کی ماہیں بہنیں بیٹیاں آج پاکستان کو مدد کےلیے پکار رہی ہیں آج اگر پاکستان نے اپنا کردار ادا نہ کیا تو مقبوضہ جموں وکشمیر میں مایوسی کا پیغام جاے گا اسلیے وقت کا تقاضا ہے کہ پاکستان حالات کا ادراک کرے اور کشمیر کے حوالے سے اپنا جاندار اور عملی رول ادا کرے الطاف احمد بٹ نے کورٹ کے بچوں کی شاندار پرفارمینس بچوں کی طرف سے پیش کرنے پر اس مثالی پروگرام پر کورٹ کے چیرمین اور جملہ انتظامیہ اور سٹاف کو مبارکباد اور خراج تحسین پیش کرتے ہوے کہا کہ چیرمین کورٹ چوہدری محمد اختر نے کہا کہ کشمیر ارفن ریلیف ٹرسٹ قایم کرکے کار خیر کا کام کیا ہے یہاں ایک عظیم الشان نیو ایجوکیشنل کیمپلکیس قایم کرکے یتیم اور بے سہارا بچوں کا سہارا بنے ہیں جس کی جتنی تحسین کی جاے وہ کم ہے یتیم اور بے سہارا بچوں کی تعلیم و تربیت کا اہتمام کرنا بہت عظیم کام ہے اسی کام سے اللہ تعالی کی رضا اور خوشنودی حاصل ہوتی ہے چیرمین کورٹ چوہدری محمد اختر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ 2005 میں خلوص اعلی جذبات اور انسانیت کا درد اپنے دل میں لیے کشمیر ارفن ریلیف ٹرسٹ کا قیام عمل میں لایا کورٹ کی بنیاد آٹھ اکتوبر 2005 کو پاکستان و آزادکشمیر میں آنے والی قیامت صغری کے بعد رکھی گی ٹرسٹ کے قیام کا بنیادی مقصد یتیم اور بے سہارا بچوں کی مفت تعلیم و تربیت طبی سہولیات کی فراہمی تھا اہل خیر حضرات کے تعاون سے ہم کافی حد تک اپنے مشن میں کامیاب ہوے ہیں لیکن ابھی ہمارا سفر ختم نہیں ہوا بلکہ ہمارا سفر جاری ہے انہوں نے کہا کہ یتیم اور بے سہارا بچے معاشرے میں مدد تعاون راہنمائ کے طلب گار ہیں ہم ان بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت کرکے معاشرے میں ان کو ممتاز مقام دے سکتے ہیں انہوں نے ان تمام اہل خیر حضرات ڈونرز کا شکریہ ادا کیا جن کا تعاون ان کے شامل حال رہا انہوں نے آج کی تقریب میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور دیگر مہمانوں کی شر کت پر سب کا شکریہ ادا کیا اس سے قبل کورٹ کے بچوں نے رنگا رنگ پروگرام خاکے اور ٹیبلو تلاوت قرآن پاک نعت رسول مقبول ص قوالی تقارہر پیش کیں جنہیں شرکاء تقریب نے بہت سراہا اور بچوں کو دل کھول کر مبارکباد دی اور حوصلہ افزائی کی تقریب سے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان ،ممتاز کشمیری راہنما و صدر جموں وکشمیر سالویشن موومنٹ الطاف احمد بٹ چیرمین کشمیر ارفن ریلیف ٹرسٹ( کورٹ) چوہدری محمد اختر چیرمین لاہور قلندر رانا فواد عاقب جاوید نے خطاب کیاجبکہ تقریب میں (GOC) جی او سی منگلہ میجر جنرل ماجد جہانگیر، وزیر حکومت آزاد کشمیر سردار فاروق سکندر ،سابق وزیر حکومت چوہدری محمد سعید،چوہدری رخسار ، آزاد کشمیر کے سیاسی سماجی رہنماء شفیق بٹ،پی ایف یوجے کے سابق صدر افضل بٹ، سیکرٹری نیشنل پریس کلب انور رضا،سیکرٹری فنانس صغیر چوہدری، ربجا کے صدر سردار شوکت محمود۔ سنیر صحافیوں امجد چوہدری غلام محی الدین ڈار،راجہ بشیر عثمانی، اعجاز عباسی، رانا کوثر علی، راجہ ابرار،شاہد اجمل اسلم،زاہد ملک،طارق ورک رانا،زاہد رازق بھٹی ،شوکت ستی، اظہار خان نیازی سیاسی و سماجی راہنما ہمایوں زمان سنٹرل یونین آف جرنلسٹس آزاد کشمیر کے صدر ظفیر بابا شاہد چوہدری سعید بیگ احتشام میر امجد میر قاری امجد سمیت مختلف سیاسی جماعتوں سماجی و فلاحی صحافتی تنظیموں نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے عہدیداران اور کارکنان سول سوسایٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔