اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم خان نے کہا ہے کہ بھارت طاقت کے ذریعے کشمیریوں کی آواز کو دبا نہیں سکتا ہے۔ ریڈیو پاکستان کے پروگرام نقطہ نظر میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مسلہ کشمیر انتہائی سادہ اور حقیقت پر مبنی ہے۔ اس مسلے کو حل ہونا چاہیے اور کشمیریوں کو آزادی ملنی چاہیے۔ لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم خان نے کہا بھارتی افواج نہتے کشمیریوں پر گولیاں برسا کر ان کہ آواز کو دبا نہیں سکتا،بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کی جدوجہد سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے اس کی لیڈر شپ غیرمعقول بیانات دے رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان سفارتی انداز میں عالمی سطح پر کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔ انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق کسی بھی قوم کے حق خود ارادیت کو نہیں دبایا جاسکتا اس لئے کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنا چاہیے۔