سرینگر ۔31 مارچ (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کو تقریباً آٹھ برس کے بعد نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے سرینگر میں اپنے گھر سے باہر آنے کی اجازت دی۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے سید علی گیلانی کو گزشتہ آٹھ برس سے گھر میں نظر بند کر رکھا ہے ۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی تحریک حریت …
بھارت محض فوجی طاقت کے بل پر کشمیر پر قابض ہے، حریت چیئرمین

مزید خبریں
سرینگر ۔31 مارچ (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کو تقریباً آٹھ برس کے بعد نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے سرینگر میں اپنے گھر سے باہر آنے کی اجازت دی۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے سید علی گیلانی کو گزشتہ آٹھ برس سے گھر میں نظر بند کر رکھا ہے ۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی تحریک حریت جموں وکشمیر کے نو منتخب صدر محمد اشرف صحرائی اور دیگر حریت رہنماﺅں اور کارکنوں کے ہمراہ جلوس کی صورت میں حیدرپورہ سرینگر میں واقع اپنے گھر سے جامع مسجد حیدر پورہ پہنچے جہاں انہوںنے نماز جمعہ ادا کی۔







