بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی اور جمہوری اقدار کو پاﺅں تلے روند رہا ہے، مبنی برحق جدوجہد کے راستے میں تختہ دار کو بھی چومنے کیلئے تیار ہوں، سید علی گیلانی، حریت چیئرمین کی گھر میں نظر بندی اور انہیں جمعہ کی نماز پڑھنے سے روکنے کی مذمت

سرینگر ۔07اپریل (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے قابض بھارتی فورسز کے ہاتھو ں 20کشمیری نوجوانوں کے حالیہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی اور جمہوری اقدار کو پاﺅں تلے روند رہا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت نے جموںوکشمیر …

سرینگر ۔07اپریل (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے قابض بھارتی فورسز کے ہاتھو ں 20کشمیری نوجوانوں کے حالیہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی اور جمہوری اقدار کو پاﺅں تلے روند رہا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت نے جموںوکشمیر پر فوجی طاقت کے بل پرقبضہ جما رکھا ہے جسے برقرار رکھنے کیلئے نہتے کشمیریوں کے خلاف اسکی درندگی اور سفاکیت اس وقت اپنی آخری حدوں کو چھو رہی ہے ۔ سید علی گیلانی نے کہا کہ کشمیری گزشتہ ستر برس سے بھارتی تسلط سے آزادی کے لیے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں اور قابض فورسز کی قتل و غارت اور بے پناہ مظالم کے باوجود انکے حوصلے بلند ہیں اور وہ اپنی جد وجہد کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم کیے ہوئے ہیں۔

مزید خبریں