اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود نے کہا ہے کہ سارک جنوبی ایشیاءمیں علاقائی تعاون کیلئے بنیادی پلیٹ فارم ہے، جنوبی ایشیاءکے عوام کیلئے اجتماعی خوشحالی اور ان کی سماجی و اقتصادی ترقی کو عملی جامہ پہنانے کیلئے سارک عمل کو جاری رکھنا ضروری ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو نئی دہلی میں ساﺅتھ ایشیئن یونیورسٹی (ایس اے یو) …
بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود کی نئی دہلی میں ساﺅتھ ایشیئن یونیورسٹی کے دورہ کے موقع پر بات چیت
اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود نے کہا ہے کہ سارک جنوبی ایشیاءمیں علاقائی تعاون کیلئے بنیادی پلیٹ فارم ہے، جنوبی ایشیاءکے عوام کیلئے اجتماعی خوشحالی اور ان کی سماجی و اقتصادی ترقی کو عملی جامہ پہنانے کیلئے سارک عمل کو جاری رکھنا ضروری ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو نئی دہلی میں ساﺅتھ ایشیئن یونیورسٹی (ایس اے یو) کے دورہ کے موقع پر ایس اے یو کی صدر ڈاکٹر کویتا اے شرما سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ ہائی کمشنر نے ایس اے یو کے ساتھ تعلقات مستحکم کرنے مسقبل میں ہائیر ایجوکیشن کے شعبہ میں باہمی تعاون کو فروغ دینے سے متعلق پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ بالخصوص ہائی کمشنر نے ایس اے یو میں اعلیٰ تعلیم میں پاکستانی طلباءکی دلچسپی اور اس سلسلہ میں یونیورسٹی کے قائدانہ کردار کو اجاگر کیا۔ ہائی کمشنر نے ساﺅتھ ایشیاءیونیورسٹی اور پاکستان میں ان کے شراکت دار یونیورسٹیوں کے درمیان تعاون پر مبنی رابطوں کو مستحکم کرنے، تعلیمی تبادلوں اور کانفرنسوں، سیمینارز میں شرکت کو فروغ دینے میں تعاون پر بھی آمادگی ظاہر کی۔









