بھارت میں جاری کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج میں پاکستانی عسکری قیادت کی گونج

نئی دہلی میں جاری احتجاج سے بھارتی شہری نے پاکستان اور پاکستانی عسکری قیادت کے نام ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

اسلام آباد۔26جولائی (اے پی پی):نئی دہلی میں جاری احتجاج سے بھارتی شہری نے پاکستان اور پاکستانی عسکری قیادت کے نام ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ وائرل ویڈیومیں بھارتی شہری کہہ رہاہےکہ کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج میں شریک طلبہ پاکستانی عسکری قیادت کے گرویدہ ہیں۔ بھارتی طلبا نے کہا کہ پاکستان نے بنیان مرصوص میں مودی کو تاریخی شکست سے دوچار کیا۔وائرل ویڈیو میں بھارتی شہری مودی حکومت کے جابرانہ رویہ پر شدید برہم دکھائی دیئے۔کاکروچ جنتاپارٹی کےاحتجاج میں شریک بھارتی شہری نےپاکستان اورپاکستانی عسکری قیادت کےحق میں نعرےلگائے۔بھارت سے بلند ہونے والی یہ آوازیں پاکستانی عسکری قیادت کی شاندار کارکردگی اور صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہیں۔