لیسکو قصور سرکل کے رورل، سٹی اور کوٹ رادھا کشن ڈویژنز میں عملے کے لئے سیفٹی سیمینارز

لیسکو نے قصور سرکل کے رورل، سٹی اور کوٹ رادھا کشن ڈویژنز میں عملے کے لئے سیفٹی سیمینارز کا انعقاد کیا ۔

لاہور۔26جولائی (اے پی پی):لیسکو نے قصور سرکل کے رورل، سٹی اور کوٹ رادھا کشن ڈویژنز میں عملے کے لئے سیفٹی سیمینارز کا انعقاد کیا ۔ ترجمان لیسکو کے مطابق سیمینارز سے خطاب کرتے ہوئے افسران نے چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کا پیغام فیلڈ سٹاف تک پہنچایا اور اس بات پر زور دیا کہ بجلی کی تنصیبات پر کام کے دوران سیفٹی ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کا ہدف زیرو ایکسیڈنٹ ورک پلیس کا قیام ہے جس کے لیے مضبوط سیفٹی کلچر کو فروغ دینا ناگزیر ہے۔ اس موقع پر فیلڈ سٹاف نے سیفٹی ایس او پیز کی مکمل پابندی، ہر قسم کی خلاف ورزی سے اجتناب اور محفوظ انداز میں فرائض کی انجام دہی کا عزم کیا۔ سیمینارز میں سپرنٹنڈنگ انجینئر قصور محمد انور وٹو، ایکسینز، ایس ڈی اوز اور فیلڈ لائن اسٹاف نے شرکت کی۔