پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کشمیر کے وسائل اور اس کے فیصلوں پر کشمیریوں کا پورا حق ہے
کشمیر کے وسائل اور فیصلوں پر کشمیریوں کا پورا حق ہے، بلاول بھٹو زرداری

مزید خبریں
اسلام آباد۔26جولائی (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کشمیر کے وسائل اور اس کے فیصلوں پر کشمیریوں کا پورا حق ہے، کشمیریوں کو بھی وہی حقوق ملنے چاہئیں جو پاکستان کے شہریوں کو حاصل ہیں، میرپور کے شہریوں نے پاکستان کے شہر روشن کرنے کےلئے اپنے گھر اور زمینوں کی قربانی دی ہے۔ اتوار کو اپنے ویڈیو پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میر پور کے باسیوں نے منگلا ڈیم کی تعمیر کےلئے اپنی زمین اور گھر قربان کئے ، اس قربانی سے پاکستان کے شہر روشن ہوتے ہیں، میرپور کے شہریوں کے ترسیلات زر نے پاکستان کی معیشت کو مضبوط کیا ہے ، پاکستان کو جب بھی ضرورت پڑی اہل میرپور نے آگے بڑھ کر اپنا فرض نبھایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ چمن اہل میرپور کا بھی ہے اور اس پر ان کا پورا حق ہے، کشمیر کے وسائل اس کے مستقبل اور اس کے فیصلوں پر کشمیریوں کا برابر حق ہے ۔







