بھارت میں ریل حادثہ میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد36 ہو گئی

116

نئی دہلی ۔ 22 جنوری (اے پی پی) بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ریل حادثہ میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد36 ہو گئی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ہفتے کو رات گئے پیش آیا جب ایک ٹرین جگدالپور سے پھونیشور کی جانب جا رہی تھی۔ایسٹ کوسٹ ریلوے کے سربراہ جے پی مشرا کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ وزیاناگرم ضلعے میں کونیرو سٹیشن کے قریب اس وقت پیش آیا جب انجن اور سات بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔حادثہ میں36 افراد ہلاک اور 100 زخمی ہوگئے۔