بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام پر امام خامنائی کے رد عمل کو سراہتے ہیں‘ ہم اتفاق کرتے ہیں کہ اس خطرناک مسئلے پر متحد مو¿قف کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 5 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام پر امام خامنائی کے رد عمل کو سراہتے ہیں اور ہم اتفاق کرتے ہیں کہ اس خطرناک مسئلے پر متحد مو¿قف کی ضرورت ہے۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ نازی شدت پسندی اور میانمار کی تاریخ کو دیکھتے ہوئے …

اسلام آباد ۔ 5 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام پر امام خامنائی کے رد عمل کو سراہتے ہیں اور ہم اتفاق کرتے ہیں کہ اس خطرناک مسئلے پر متحد مو¿قف کی ضرورت ہے۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ نازی شدت پسندی اور میانمار کی تاریخ کو دیکھتے ہوئے یہ کہا جا سکتا ہے کہ بھارت مسلمانوں کی نسل کشی کی طرف جا رہا ہے۔ ہم مل کر دنیا کو یہ مماثلت نظر انداز نہیں کرنے دیں گے۔ ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام پر دنیا بھر کے مسلمانوں کا دل رنجیدہ ہے، بھارتی حکومت ہندو انتہا پسندوں کو مسلمانوں کے قتل عام بند کروا کر عالم اسلام میں خود کو تنہا پڑ جانے سے بچائے۔