بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام پر دنیا بھر کے مسلمانوں کا دل رنجیدہ ہے، ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کا ٹویٹ

تہران ۔ 5 مارچ (اے پی پی) ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام پر دنیا بھر کے مسلمانوں کا دل رنجیدہ ہے۔ جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای نے کہا کہ بھارتی حکومت ہندو انتہا پسندوں کو مسلمانوں کے قتل عام سے روکے۔