بھارت میں کورونا وائرس سے ریکارڈ 331 ہلاکتیں،9987 نئے کیسز، متاثرین کی مجموعی تعداد 267046 ہوگئی

نئی دہلی ۔ 9 جون (اے پی پی) بھارت میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 331 اموات کے بعد اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 7473 تک پہنچ گئی ہے۔ منگل کو بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس دوران متاثرین کے نئے کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 9987 ہوگئی ہے۔ بھارتی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق …

نئی دہلی ۔ 9 جون (اے پی پی) بھارت میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 331 اموات کے بعد اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 7473 تک پہنچ گئی ہے۔ منگل کو بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس دوران متاثرین کے نئے کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 9987 ہوگئی ہے۔ بھارتی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد 267046 ہوگئی ہے جن میں 9987 نئے کیسزبھی شامل ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس سے اب تک 7466 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بھارت میں کوروناوائرس کے 129917فعال کیسز ہیں۔کورونا وائرس سے ریاست مہاراشٹر سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں 2553 نئے کیسز درج ہوئے ہیں اور109 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں، ریاست میں اس جان لیوا وائرس کے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 88528 اور اس وبا سے ہلاک ہونے والوںکی تعداد بڑھ کر 3169 ہوگئی ہے۔