بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ کی اپنی پہلی اننگز میں 622 رنز 7 کھلاڑی آﺅٹ پر ڈیکلیئر کر دی

بھارت اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ (کل) کھیلا جائے گا

سڈنی ۔ 4 جنوری (اے پی پی) چیتشوار پوجارا اور ریشبھ پانٹ کی شاندار سنچریوں کی بدولت بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف چوتھے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ کی اپنی پہلی اننگز 622 رنز 7 کھلاڑی آﺅٹ پر ڈیکلیئر کر دی، چیتشوار پوجارا 193 اور ریشبھ پانٹ ناقابل شکست 159، راریندرا جدیجا 81 اور میانک اگروال 77 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، آسٹریلیا نے میچ کے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک بغیر کسی نقصان کے 24 رنز بنالئے تھے اور اس کو بھارتی اننگز کا سکور برابر کرنے کے لئے 598 رنز کی ضروت ہے، آسٹریلیا کے نیتھن لیون نے 4، جوش ہیزلووڈ نے 2 جبکہ مچل سٹارک نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ جمعہ کو بھارت نے اپنی پہلی ادھوری اننگز 303 رنز 4 کھلاڑی آﺅٹ پر دوبارہ شروع کی تو چیتشوار پوجارا 130 اور ویہاری 39 رنز پر کھیل رہے تھے۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان پانچویں وکٹ کی شراکت میں قیمتی 101 رنز بنے تاہم ویہاری اپنے گزشتہ روز کے انفرادی سکور میں 3 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد 42 رنز بناکر نیتھن لیون کی گیند پر لبوشگنے کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ چیتشوار پوجارا بھارت کے چھٹے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 193 رنز بناکر نیتھن لیون کی گیند پر آﺅٹ ہوگئے۔ راویندرا جدیجا بھارت کے ساتویں آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 18 رنز بناکر مچل سٹارک کی گیند پر وکٹ کیپر ٹم پین کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ ریشبھ پانٹ 159 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ تھے کے بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے پہلی اننگز 622 رنز 7 کھلاڑی آﺅٹ پر ڈیکلیئر کر دی۔ آسٹریلیا کی طرف سے عمدہ باﺅلنگ کی مظاہرہ کرتے ہوئے نیتھن لیون نے 4، جوش ہیزلووڈ نے 2 جبکہ مچل سٹارک نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جواب میں آسٹریلیا کی طرف سے مارکس ہیرس اور عثمان خواجہ نے اننگز کا آغاز کیا۔ میچ کے دوسرے روز جب کھیل ختم ہوا تو آسٹریلیا نے بھارتی اننگز کے سکور 622 رنز کے جواب میں بغیر کسی نقصان کے 24 رنز بنالئے تھے اور اس کو بھارتی اننگز کا سکور برابر کرنے کے لئے مزید 598 کی ضرورت تھی جبکہ اس کی 10 وکٹیں ابھی باقی تھیں۔