ممبئی ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) بھارت نے ویرات کوہلی اور ایشون کی شاندار کارکردگی کی بدولت انگلینڈ کو چوتھے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 36 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی، انگلش ٹیم دوسری اننگز میں 195 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ایشون نے 6 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، ویرات کوہلی کو پہلی اننگز میں 235 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا