اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے، عالمی برادری بھارتی ظلم و ستم کا نوٹس لیں، اقوام متحدہ کے مبصرین کو مقبوضہ کشمیر کے مسئلہ پر آواز بلند کرنی چاہئے۔ جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کو مقبوضہ کشمیر …
بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے، ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کی ہفتہ وار بریفنگ عالمی برادری بھارتی ظلم و ستم کا نوٹس لے، اقوام متحدہ کے مبصرین کو مقبوضہ کشمیر کے مسئلہ پر آواز بلند کرنی چاہئے، ترجمان دفتر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے، عالمی برادری بھارتی ظلم و ستم کا نوٹس لیں، اقوام متحدہ کے مبصرین کو مقبوضہ کشمیر کے مسئلہ پر آواز بلند کرنی چاہئے۔ جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی جانوں، کشمیریوں کے وقار اور آزادی کے تحفظ کیلئے مقبوضہ وادی میںانسانی حقوق کے بحران سے متعلق مسلسل رپورٹنگ اور عالمی مانیٹرنگ میں اضافہ کی ضرورت ہے۔ ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام گزشتہ سات دہائیوں سے بھارت کے غیر قانونی تسلط میں ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ یو این ہیومن رائٹس گروپ نے حالیہ مہینوں میں بھارت کی جانب سے بین الاقوامی انسانی حقوق کی ذمہ داریوں سے رو گردانی کو اجاگر کیا تھا۔ ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے خصوصی مبصرین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے مسلسل ماورائے عدالتی قتل و غارت گری، غیر قانونی گرفتاریوں، تشدد اور ڈیجیٹل لاک ڈائون پر سنجیدہ تحفظات کا اظہار کیا تھا۔








